اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کادوطرفہ معاملہ اور اس کو شملہ معاہدے اور1999ءکے اعلان لاہور کے مطابق حل ہوناچاہیے‘پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پرحالیہ حملہ بھی ہے‘امریکا کی بگرام ایئر بیس کو واپس لینے کی بات نوآبادیاتی نظام کی عکاس ہے‘امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو وہ افغانستان کے منجمد10ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرے‘منگل کو یہاںروسی سفارت خانے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے البرٹ پی خوریف کاکہناتھا کہ امریکا کی طرف سے بھارت کو روسی تیل خریدنے سے ؎روکنا نوآبادیاتی پالیسی ہے‘ خودمختار ممالک کس سے تجارت کریں یہ ان کا حق ہے‘انہوںنے کہاکہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کرنے کا کہا تھا۔انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ روس کے تعلقات اچھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یوکرین کے معاملے پر امریکا سمجھداری کا مظاہرہ جبکہ یورپ جارحیت کر رہا ہے ۔