• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا اہم ادارہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران سے دوچار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کا اہم ادارہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران سے دو چار ہوگیا ، وفاقی اداروں نے 20کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کئے ،400ملازمین کو اگست کی تنخواہ نہیں ملی ،پی سی پی کے اسلام آ باد کے علاوہ لاہور اور کراچی میں بھی یونٹس ہیں ۔تینوں یونٹس میں تقریباً400ملازمین ہیں جنہیں مالی بحران کی وجہ سے ابھی تک ماہ اگست کی تنخواہ نہیں ملی۔ ملازمین کارپوریشن ذرائع نے بتایا کہ بحران کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت کے ادارے پرنٹنگ کا کام پی سی پی کونہیں دیتےا سکے برعکس وفاقی حکومت کے بیشتر ادارے باہر سے پرنٹنگ کا کام کرواتے ہیں جس کی وجہ سے عملہ بیکار بیٹھا ہوا ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن کو وفاق کی طرف نہ تو کوئی بجٹ ملتا ہے نہ ہی کوئی گرانٹ دی جاتی ہے ،وفاقی اداروں کی طرف سے نہ ہی کام دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جن اداروں نے پی سی پی سے طباعت کا کام کرایا ہے انہوں نے ادائیگی نہیں کی ۔ یہ ادارے پی سی پی کے 20کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں جن میں پی سی پی کا کنٹرولنگ ڈویژن کابینہ ڈویژن بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ا دارے میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔نئی پرنٹنگ مشینری کی ضرورت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید