• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی ہاسٹل اور فیسوں میں اضافے کیخلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ہاسٹل اور سمسٹر فیسوں میں بے تحاشا اضافے اور دیگر تعلیمی مسائل کے خلاف پرووسٹ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران طلبہ نے پرووسٹ آفس کو تالہ لگا دیا۔ دھرنے میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ دھرنے سے ناظم پشاور کیمپس تقویم الحق، ناظم جامعہ پشاور ارشد خان اور دیگر ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا اور طلبہ اپنے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ طلبہ نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید