اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم پاکستان گرین ہاؤس گیسزکے اخراج میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے‘متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھاکہ اس وقت جب کہ میں آپ سے مخاطب ہوں، میرے اہل وطن مون سون بارشوں سے شدید متاثر ہیں۔