• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواستیں جانچ پڑتال کے مرحلہ میں، کوئی بھی حکم مناسب وقت پر جاری کیا جائیگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی جانب سے دائرکی گئی آئینی درخواستیں معمول کے طریقہ کار کے مطابق جانچ پڑتال کے مرحلہ میں ہیں اور ان پر کوئی بھی حکم مناسب وقت پر جاری کیا جائیگا۔ بدھ کے روزپبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر شاہد حسین کمبویو نے کہاہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے اطلاعات تک رسائی کے آئینی حق کو تسلیم کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتی ہے کہ عدالتی یا انتظامی کارروائیوں سے متعلق معلومات کی تشہیر سے قبل ان کی باضابطہ تصدیق ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید