• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اگست 2025 میں 67 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ ملی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزارت اقتصادی امور نےبیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطا بق پاکستان کواگست2025 میں سالانہ بنیادوں پر151فیصدزیادہ بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ۔ جولائی اوراگست 2025میں بیرونی فنڈنگ میں93فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان کواگست2025میں67 کروڑ 98 لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔گذشتہ سال اگست میں پاکستان کو27 کروڑڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی تھی ۔جولائی،اگست2025میں بیرونی فنڈنگ کاحجم ایک ارب37کروڑ74 لاکھ ڈالرز رہا۔
اہم خبریں سے مزید