• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کےعوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں،سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مری و گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس کارڈیک پراجیکٹ پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایم ایس سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ڈاکٹر قیصر محمود عباسی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح، سی اینڈ ڈبلیو کے افسران و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید