• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMFکا دوسرا جائزہ پاکستان کی معیشت کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل،احد امین ملک

لاہور (نیوز رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا دوسرا جائزہ پاکستان کی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے قومی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس کے باعث محصولات کے اہداف میں ممکنہ طور پر کمی کرنا پڑے گی۔ احد امین ملک نے کہا کہ حکومت کو اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں قومی مفاد کو اولین ترجیح دینا چاہیے تاکہ معیشت کو استحکام مل سکے۔
لاہور سے مزید