• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار سے کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز

لاہور/ڈی جی خان (خصوصی نمائندہ /ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست کر رہی ہے‘ کہتے ہیں دنیا کے آگے ہاتھ پھیلاؤ،کوئی خوددار شخص یہ بات کیسے کرسکتا ہے؟، ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے آپ اپنا مشورہ اپنے پاس رکھیں، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں‘ امداد کیلئے ہاتھ کبھی نہیں پھیلاؤں گی، بی آئی ایس پی پر بھی کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتی، جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کا 10 ہزار رو پے سے کیا ہوگا۔ہم 10 لاکھ روپے دیں گے، آصف زرداری میرے بزرگ، بلاول چھوٹا بھائی ،اپنے ترجمانو ں کو سمجھائیں‘ سندھ میں کیا حال ہے بات نہیں کرنا چاہتی‘ پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی‘ جنوبی پنجاب کی لکیر کھینچنے والوں کو صرف اقتدار سے غرض،یہ ہم میں سے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید