• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پیکیج کیلئے وفاق سے بلدیہ عظمیٰ کو 10 ارب روپے ملنے کا امکان

کراچی(طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کو20 ارب روپے ملنےکے بعد وفاق کی جانب سےکراچی پیکیج کے لئے بلدیہ عظمیٰ کو 10 ارب روپے ملنے کا امکان، ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے ترقیاتی ا سکیمیں بنا کروفاقی حکومت کو بھیج دی ہیں وزیر اعظم کی جانب سےاس پیکیج کو خصوصی طور پر کراچی کے بڑےمنصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ ان میں 6 فلائی اوور اور3 بڑی سڑکوں کی بحالی شامل ہےفلائی اوورز میں ایسڑن بائی پاس حاجی آدم سالار جو کھیو گوٹھ لاگت 99 کروڑ80 لاکھ روپے، ایسٹرن بائی پاس حاجی شاہ محمدسالار گوٹھ لاگت 99 کروڑ95 لاکھ،گلشن حدیدموڑ تخمینی لاگت ایک ارب 44 کروڑ 88 لاکھ 20 ہزار،جوہر موڑ انٹر سیکشن فلائی اوور کی توسیع لاگت ایک ارب63 کروڑ46 لاکھ50 ہزار،نیو کراچی فور کے چورنگی ایک ارب56کروڑ52 لاکھ 60ہزار روپے اور 2ارب24کروڑ 94لاکھ10 ہزار روپے کی لاگت سےچھٹا پل اور انڈر پاس مسکن چورنگی گلشن اقبال میں تعمیر ہو گا۔ پیکیج میں جن تین سڑکوں کی بحا لی کے کام شامل کئے گئے ہیں ان میں ضلع کورنگی میں 5 ہزار روڈ 16 ہزار روڈ سے4 ہزار روڈ براستہ شون چورنگی تخمینہ43 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار روپے، کورنگی میں ہی11 ہزار روڈ16 ہزار تا18ہزار روڈ لاگت 31 کروڑ20 لاکھ اورسرجانی ٹاون میں فیض چورنگی سےسڑک اور ڈرینج سسٹم کی بحالی شامل ہیں اس پر لاگت36کروڑ روپے آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر میئر کراچی نے حکومت سندھ کے توسط یہ اسکمیں بناکر بھیج دی ہیں فنڈز منظور ہونے کے بعد ان جلد کام شروع ہونے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید