ملتان(سٹاف رپورٹر)کرکٹ کا کھیل دنیا بھر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکول لیول پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر واہگہ سی ای او ایجوکیشن ملتان نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار کرکٹ کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت محمد ارسلان خان صدر ڈی سی اے ملتان نے کی جب کہ عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان مہمان اعزاز تھے ، تقریب کے آخر میں ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیموں میں یونیفارم اور کٹ بیگ تقسیم کیے گئے۔