ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور سعودی حالیہ معاہدہ نہایت خوش آئند ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے جوسب سے مضبوط تعلق ہے ۔ حالیہ معاہدے سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الغفور جہلمی اور ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری ہدایت اللہ رحمانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ سلمان اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔