• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرض وبال جان‘ ایک سال میں 780 ارب کمی کی، وزیر توانائی

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے‘پی ٹی آئی دور حکومت میں گردشی قرضے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کی، 6 سالوں کے اندر گردشی قرض کا نام تک نہیں رہے گا‘سولر نیٹ میٹرنگ کے ریٹس کی اس وقت خوفناک صورتحال ہے،سوا تین کروڑ لوگوں کے ریٹس کم ہونگے اگر سولر میٹرنگ کے ریٹس پر نظر ثانی ہو‘آئی پی پی کے معاہدوں پر نظرثانی کر کے اربوں روپے کی بچت کی، 1225 روپے کے گردشی قرضوں کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ہے‘ بینکوں کے ساتھ کامیاب مذکرات کر کے ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 فیصد کم سود کے ساتھ سستا قرضہ حاصل کیا، ہم نے فیصلے کا بوجھ عوام پر پڑنے نہیں دیا ‘توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ 2018ءمیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو گردشی قرضہ تقریبا 1100 ارب روپے تھا، جب نئے پاکستان کی حکومت کا دور تھا تو 2022 میں گردشی قرض کا حجم 1100 ارب روپے سے بڑھ کر 2250 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔

اہم خبریں سے مزید