اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔ تقرری کے منتظر پولیس سروس کےگریڈ 21کے افسر سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکریٹری مواصلات ڈویژن تعینات ، جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن اور پا کستان آڈٹ اینڈاکا ؤنٹس سروس کے گر20کے افسرمحمد زاہد زمان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کو واپس کردی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری فنا نس ڈویژن محمد علی شہزاد مظفر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقا فت ڈویژن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمیشن مائدہ عثمان کو تبدیل کرکے سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔سیکشن افسر علینہ علی کا تخفیف غربت ڈویژن سے خزانہ ڈویژن تبادلہ ،سندھ حکومت میں تعینات او ایم جی کی گریڈ18 کی افسر مس مریم حیا کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔