• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، دواؤں پر 100 فیصد ٹیرف، ایشیائی فارما کمپنیز کے شیئرز گرگئے

واشنگٹن ، کراچی (جنگ نیوز، ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابھارت پر نیا تجارتی حملہ، دواؤں، ٹرکوں اور فرنیچر پر بھاری ٹیرف عائد کردئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر سے درآمدی دواؤں پر 100فیصد، ٹرکوں پر 25 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، عالمی تجارتی جنگ میں دوبارہ تیزی، بھارت کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا بڑا انحصار امریکا کے ساتھ تجارت پر ہے، اس فیصلے سے ادویات سازی کی صنعت نمایاں طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ یہ اقدامات قومی سلامتی اور امریکی صنعت کے تحفظ کیلئے ہیں، ایشیائی فارما کمپنیوں اور یورپی ٹرک ساز اداروں کے شیئرز گر گئے، امریکی فرنیچر مارکیٹ کا 60 فیصد درآمدات پر انحصار، نئی ڈیوٹیوں سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ آسٹریلیا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک کی فیصلے پر تنقید، امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے درآمدی مصنوعات پر سخت نئے ٹیرف نافذ کیے جائیں گے، جن میں دواؤں پر 100 فیصد، بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ اس اعلان نے ان کی عالمی تجارتی جنگ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر کوئی کمپنی امریکہ میں اپنی دواسازی کی فیکٹری قائم نہیں کرتی تو اس کی برانڈڈ یا پیٹنٹ شدہ دوا پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ایشیا کی بڑی فارما کمپنیوں، بشمول جنوبی کوریا کی سام سنگ بائیولوجکس کے شیئرز میں کمی آئی۔ آسٹریلیا نے اس اقدام پر تنقید کی کیونکہ 2024 میں اس نے امریکہ کو تقریباً 1.3 ارب ڈالر مالیت کی دوائیں برآمد کی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید