• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے پالیسی آگئی

اسلا م آ باد (رانا غلام قادر ) گورنمنٹ حج سکیم تحت کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبر ی ،وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی ، پالیسی کے تحت وہ کسی قریبی رشتہ دار کو نامزد کرسکتے ہیں۔ان رشتہ داروں میں شوہر بیوی ،والد، والدہ، بھائی بہن ، دادا،دادی ، نا نا ، نانی ،سسر، ساس ، ماموں ، ممانی ، بھتیجا، بھتیجی، بھانجا یا بھانجی، نواسہ، نواسی، داماد، بہو ، پھو پھا ،پھوپھی اورخالہ خالو شامل ہیں۔ پالیسی کے مطا بق فوت ہونے والے رجسٹرڈ شہری کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔بوجہ مجبوری حج پر نہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا۔رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید