• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، فیلڈ دفاتر آج اور کل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کیلئے کھلے رہیں گے

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر آج ہفتہ اور کل اتوارکے روز انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کےلیے کھلے رہیں گے ، ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر کے ایل ٹی او ، سی ٹی او ، ایم ٹی او اور آر ٹی او کے چیف کمشنرز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ، جن کے مطابق آج 27ستمبر اور کل 28ستمبر کو فیلڈ دفاتر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنےکےلیے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے ۔اس دوران ٹیکس دہندگان کی سہولت کےلیے ٹیکس گوشوارے جمع کیے جائیں گے تاکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید