• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پاکستان کا ہر شہری کتنا مقروض ہے ؟ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے بڑھتے ہوئے ؎قرضوں پر رپورٹ جاری کردی-تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری تین لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو باون روپے کا مقروض ہے۔ دس سال قبل پاکستان کا ہر شہری نوے ہزارسینتالیس روپے کا مقروض تھا ۔گزشتہ 10 برس میں ہر شہری پر قرضہ دو گنا سے زائد بڑھ چکا ،2020سے روپے کی قدر میں 71فیصد کمی کے باعث بیرونی قرضے مقامی کرنسی میں 88فیصد بڑھ گئے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سےجاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، دس سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا۔پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ اوسطاً 13 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید