• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی جاسوسی، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی سروسز معطل کر دیں

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینیوں کی جاسوسی، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی سروسز معطل کر دیں۔کلاؤڈ اور AI خدمات بند،ایژور پلیٹ فارم کااستعمال ہوا، لاکھوں فلسطینیوں کی فون کالز ریکارڈ کی گئیں۔ حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے اسرائیلی فوج فضائی حملے کرتی تھی، دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کا کام بھی لیا جا رہا تھا۔کمپنی نے یہ اقدام ملازمین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد اٹھایا جو اسرائیلی فوج سے تعاون پر احتجاج کر رہے تھےاور کئی اہم عہدے دار مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محدود پیمانے پر ہے، کچھ خدمات بند، مگر بیشتر معاہدے بدستور برقرار ہیں۔ اصل تعاون ابھی ختم نہیں ہوا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ایک یونٹ کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلقہ خدمات منسوخ کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب صحافتی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ اسرائیلی فوج کا سائبر یونٹ 8200 فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر جاسوسی کے لیے مائیکروسافٹ کے ایژور (Azure) پلیٹ فارم کو استعمال کر رہا تھا، جہاں لاکھوں افراد کی فون کالز ریکارڈ اور تجزیے کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں۔ مائیکروسافٹ کے نائب چیئرمین بریڈ اسمتھ نے تصدیق کی کہ کمپنی نے اپنی سروسز روک دی ہیں کیونکہ یہ عمل اس کے اصولوں اور شرائطِ خدمت کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید