• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ روڈ انڈر پاس کی تعمیر میں نقص، پانی کی نکاسی کیلئے ڈالی گئی لائن بیٹھ گئی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ انڈر پاس کی تعمیر میں نقص سامنے آ گیا اسے کے ڈی اے نے چند سال قبل تعمیر کیا تھا حالیہ بارش میں ڈرگ روڈ انڈر پاس پانی بھرنے اور دو روز تک ٹریفک کے لئے بند رہنے کی جو وجہ سامنے آئی ہے انڈر پاس میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے سائیڈ میں کنویں تک پانی لے جانے والی لائن بیٹھ گئی جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر پاس میں پانی کی نکاسی کے لئے پندرہ انچ موٹائی کے تین پائپ بچھائے جانے تھے لیکن صرف ایک پائپ پر اکتفا کیا گیا اور وہ بھی کنکریٹ بھر جانے سے بند تھا اور اس میں سے معمولی پانی بہہ کر کنویں تک پہنچ رہا تھاانڈر پاس کا اپنا سسٹم خراب ہونے کے باعث حالیہ بارش میں جمع ہونے والے پانی کو باہرہیوی پمپ لگا کر نکاسی کی گئی بیٹھنے والی لائن کی چند روز قبل مرمت شروع کی گئی اور اس کے لئے انڈر پاس کی بیڈ کے قریب ایک میٹر موٹی دیوار کا ایک مربع میٹرحصہ کاٹ کر لائن کو بچھانے کا کام کیا گیاجسےماہرین نےانجینئرنگ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے کیونکہ اس عمل کے دوران دیوار میں موجود لوہےکے مظبوط سریے بھی کاٹ دیئے گئے ہیںجس سے دیوار کمزور ہو گئی ہے کنویں تک پانی پہنچانے کے لئےانڈر پاس کے بیڈ سے ایک سرنگ بنائی گئی ہے جس میں پائپ بچھایا گیا ہے اس انڈر پاس کا پانچ سال قبل بلاول بھٹو نے افتتاح کیا تھا اور کے ڈی اے انجینئرز کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے اس سرنگ یا پائپ کا بیٹھنا انڈر پاس کی ناقص تعمیر کی نشاندہی کرتا ہےماہرین کا کہنا ہےکہ کراچی میں تعمیر ہونے والےبعض فلائی اوور پر چڑھتے اور اترتے جمپ لگنے،سطح ہموار نہ ہونے یا ان کے ایکسپنشن جوائنٹ اکھڑ جانے کی شکایات تو ملتی رہتی ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہےکہ انڈر پاس میں ڈالی جانےدالی لائن ہی کچھ عرصے بعد بیٹھ جائے دوسری طرف درستی کے عمل میں دیوار کاٹنا بھی انجینئرنگ اصولوں کے خلاف ہے۔
اہم خبریں سے مزید