• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہےبلاول نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، جب بھی بلاول وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں پنجاب حکومت کو تکلیف ہوتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اعلان کردہ کسان دوست پالیسی پاکستان کے کاشتکاروں، مزدوروں اور غریب عوام کے لیے ریلیف ثابت ہوگی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں کسان کو سہولت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسان کو سستی کھاد اور دیگر سہولتیں فرا ہم کی جائیں تو پیداوار بڑھے گی۔ افسوس کہ سندھ حکومت کی سبسڈی پر تنقید کی جاتی ہے۔ 2008 سے پہلے پاکستان گندم درآمد کرتا تھا لیکن صدر زرداری کے ویژن کے تحت مربوط پالیسی اپنائی گئی جس کے بعد ملک گندم برآمد کرنے لگا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے لیکن جو اسے اہمیت نہیں دیتے وہ سیاسی کم فہمی کا شکار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پالیسی کا مقصد کسان کو مضبوط اور سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید