• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ترقیاتی اقدامات پر تنقید کے بجائے سندھ اپنی کارکردگی بہتر بنائے، عظمیٰ بخاری

لاہور (این این آئی)پنجاب کے ترقیاتی اقدامات پر تنقید کے بجائے سندھ اپنی کارکردگی بہتر بنائے،عظمیٰ بخاری،شرجیل انعام میمن لاہور آکر پنجاب کے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کریں،وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کس سطح کا کام ہورہا ہے تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پنک سکوٹیز کے منصوبے کو کاپی کر کے سندھ حکومت نے اچھا کیا، ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں لیکن وفاق کو دیے جانے والے مشوروں میں حکمت بھی ہونی چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کسانوں کے لئے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید