• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے میں ایم کیو ایم کی جیت، بہادر آباد پر جشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی میں سی بی اے کے لیے ریفرنڈم میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی فتح پر دوسرے روز جمعے کو بھی مرکز بہادر آباد پر جشن کا سماں رہا، کار کنوں کی بڑی تعداد نے ایک دوسرے کو جیت پرمبارک باد دی،مٹھائی کھلائی گئی، ریفرنڈم میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین نے 601ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی۔ مد مقابل پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ کے ڈی اے لیبر یونین نے 373 ووٹ حاصل کیے۔ کل ووٹرز کی تعداد 1300 تھی جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 1007تھی۔ بہادر آباد مرکز پر جیت کے بعد یونین کے عہدے دار پہنچے تو ان کا شان دار استقبال کیا گیا،ہار پہنائے گئے،مٹھائی کھلاٗئی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن میں جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کی کرائم پارٹنر ہے ، جماعت اسلامی قبضہ مئیر کو لانے اور شہر کے بلدیاتی مینڈیٹ پر شب خون مارنے میں برابر کی شراکت دار ہے، کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، میرپور خاص ، نواب شاہ والے تیار ہو جائیں، لوٹ مار والوں کو مزید گنجائش نہیں دینی، لوٹ مار کو قانون نہیں روکتا تو ہم روکیں گے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے میں مقابلہ شہر کے وارثوں کا قابضین سے تھا ، دو ہفتے میں مختلف اداروں میں ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ یونین کی کامیابی اس بات کی عکاسی ہے کہ مظلوم قوم جاگ گئی ہے، جماعت اسلامی نے قبضہ مئیر کو لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا وہ مینڈیٹ کے شب خون مارنے میں برابر کی شریک ہےجمعے کی شب کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ عمران حسین جعفری، صدر قمر و دیگر کی ملازمین مرکز بہادرآباد آمد چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پرپر لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری سینئر مرکزی رہنما امین الحق سمیت مرکزی رہنماؤں، اراکینِ مرکزی لیبر ڈویژن، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید