• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے والی یہ ہی حکومتی پارٹیاں ہیں،پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی اورجاگیردارنہ ذہنیت کی پارٹی ہے اور جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو صرف دودھ دینے والی گائے سمجھ لیا ہے، یہ کراچی سے صرف وصول کرنا جانتی ہے کچھ دینے پر تیار نہیں، قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائیگا، 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ منعقد کیے جائینگے۔یہ اعلان انھوں نےجمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان کا موقف صرف اور صرف آزاد فلسطینی ریاست ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید