• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند پر پانی اور پلاٹینیم کے قیمتی ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)چاند پر پانی اور پلاٹینیم کے قیمتی ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف، 6,500گڑھوں میں پلاٹینیم گروپ دھاتیں ،3,400میں پانی معدنی شکل میں محفوظ ہوسکتا ہے۔ یہ ذخائر انسانی مشن کیلئےاہم، زمین کے مقابلے میں چاند پر کان کنی آسان و منافع بخش قراردی گئی ہے۔ ماہرین نے مہنگی لینڈنگ کے بجائے مدار سے ریموٹ سینسنگ کو بہترین طریقہ قراردے دیا۔ اندازوں کے مطابق تقریباً38 بڑے گڑھوں میں قیمتی دھاتوں کے بڑے ذخائر ہوسکتے ہیں، جبکہ 20 بڑے گڑھوں میں پانی کی نمایاں مقدار موجود ہے۔ چاند پر ہزاروں شہابیوں کے ٹکراؤ سے بننے والے گڑھوں میں قیمتی معدنیات کے بڑے ذخائر چھپے ہوسکتے ہیں۔سائنس الرٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق تقریباً 6,500 گڑھوں میں پلاٹینیم، پیلیڈیم اور روڈیم جیسے قیمتی دھاتیں موجود ہوسکتی ہیں، جبکہ 3,400گڑھوں میں پانی معدنی شکل میں پایا جاسکتا ہے جو مستقبل میں انسانی مشن کے لیے نہایت اہم ہوگا۔آزاد ماہر فلکیات جینت چن مَنگلم اور ان کی ٹیم کے مطابق یہ ذخائر زمین کے قریب موجود شہابیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند پر موجود یہ معدنیات کان کنی کے لیے شہابیوں کے مقابلے میں زیادہ آسان اور منافع بخش ہوسکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید