• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب صغیر

وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے۔ وٹامن سی ہماری صحت سے جلد تک کے ہر مسئلے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جسم میں موجو دپانی اور خون کے ساتھ حل اور ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے۔ جلد کی شادابی اور خوب صورتی بڑھانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ 

بعض خواتین چہرے کی تازگی اور شادابی برقرار رکھنے کے لیے بازار میں موجود منہگے منہگے ٹونرز خریدتی ہیں جوں کہ اتنازیادہ کارآمد بھی نہیں ہوتے۔ اس ہفتے ہم آپ کو وٹامن سی ٹونر گھر میں بنانے کا طر یقہ بتا رہے ہیں۔ یقیناً اس کو آزمانے کے بعد آپ بازار میں موجود ٹونر کو استعمال کرنا چھوڑ دیں گی اور ہر کوئی آپ کے چہرے کی شادابی کا راز جاننے کی کوشش کرے گا۔

……ٹپ……

دوگلا س پانی اچھی طر ح اُبال کر اس میں ایک کھانے کا چمچہ گرین ٹی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکا ئیں۔ نیم ٹھنڈا کرلیں۔ بعدازاں اس میں وٹامن سی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی مکس کرلیں۔ اس میں چمچہ چلاتی رہیں ،تا کہ گٹھلی نہ بنے۔ لیجئے فوائد سے بھر پو ر وٹامن سی ٹونر تیار ہے۔

یہ آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں اور فائن لائنز کو ختم کرنے میں مدد کرے گا، اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے سستا اور خاص ہے۔