کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر ) اتوار کو ہونے والےایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کے فائنل میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی ،فن کار اور سیاسی رہنما بھی گہری دل چسپی کا اظہار کررہے ہیں، جنہوں نے اتوار کو اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے میچ کو اہمیت دی ہے،قومی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،کھلاڑیوں کو کوچ اور کپتان کی گیم پلاننگ کے مطابق کھیلنا ہوگا،قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ،قومی بیڈ منٹن اسٹار ماہور شہزاد ،سابق انٹر نیشنل خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید،،قومی ریسلر محمد انعام بٹ ،ٹیبل ٹینس کی سابق قومی چیمپئن شبنم بلال ، انٹر نیشنل ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ ،والی بال، باسکٹ بال کے قومی کھلاڑیوں نے کہا کہ بھارت کو کوئی ناقابل شکست ٹیم نہیں، ماضی میں ہم اسے ہراچکے ہیں، کھلاڑیوں کو فائنل اور بھارت کے دبائو سے نکل کر کھیلنا ہوگا، سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں گرادیں، گارنٹی ہے کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہوجائے گا۔محمد عامر نے کہا کہ 4، 6 میٹر سے گیند اندر یا باہر نکل جائے تو ابھیشیک آؤٹ ہوجائیں گے۔