دبئی(نمائندہ خصوصی)کولمبومیں آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان نے ہفتے کو کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں پاکستان وویمنز ٹیم دوسرا و آخری وارم اپ میچ اتوار کو جنوبی افریقاکے خلاف کھیلے گی۔سعدیہ اقبال کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لئےکافی اچھی تیاری ہے۔ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقا کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلی۔ بیٹرز کا مومینٹم بنا ہے۔ بولروں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔ بولروں پر اعتماد ہے۔ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ۔ کوالیفائرز سے تربیتی کیمپ اور پھر ساؤتھ افریقاکی سیریز سے ورلڈ کپ کیکافی مدد ملے گی۔ پاکستان ورلڈ کپ کا ابھی تک کوئی سیمی فائنل نہیں کھیلا ۔ امید ہے کہ اس بار سیمی فائنل کھیلیں گے۔ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری جا رہی ہے ۔ہم نے کافی مثبت کرکٹ کھیلی ہے۔ٹیم انتظامیہ پورا سپورٹ کر رہی ہے ۔کوشش ہے کہ بہترین رزلٹ دیں۔ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس ٹاپ ا سپنرز موجود ہیں۔