• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس منگل کو طلب کرلیا، قانون سازی سمیت اہم امور پر بحث ہوگی

اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس منگل سہ پہر 4بجے طلب کرلیاہے۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس مورخہ 30ستمبر بروز منگل سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نےسینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید