• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کے استعمال کا انکشاف

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔چمکنی دھماکے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت پر حملے میں ملزمان کو کرپٹوکرنسی میں ادائیگی کی گئی، دہشت گردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک گزشتہ ماہ پکڑا گیا۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی۔
اہم خبریں سے مزید