• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا عمل تعطل کا شکار

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا عمل گزشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار ،ترقی نہ دیے جانےپر پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس،پولیس اور سیکر ٹریٹ گروپ کی گریڈ19 کی 537آ سا میاں خالی ہیں ، ایک سال گزرنے کے با وجود بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا،ترقی کے منتظر افسروں میں بے چینی واضطراب پھیل گیا ۔پر و موشن پا لیسی تحت ایک سال میں ان کی ترقی کیلئے دو مرتبہ ڈ یپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ (DSB) کا اجلاس بلایا جا نا چا ہئے۔ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا گزشتہ اجلاس 6 اگست 2024 کو ہوا تھا۔ اجلاس نہ بلانے پر انتظامی بحران نے بھی جنم لیا ،ڈپٹی سیکرٹری اور اس کے مساوی پوسٹیں سینکڑوں کی تعداد میں خالی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 248۔ سیکرٹریٹ گروپ کی 180اور پولیس سروس کی 109آسامیاں خا لی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری کی خالی پوسٹوں پر پروموشن زون کے گریڈ18کے افسروں کو تعینات کرکے کام چلایا جا ر ہا ہے۔ گریڈ 18 سے 19میں ترقی کیلئے گریڈ سترہ اور اٹھارہ میں مجموعی طور پر کم از کم 21سال سروس کا ہونا لازمی ہے۔ مڈ کیر یئر مینجنٹ کورس کو پاس کرنا بھی ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید