اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔سعودی معاہدہ پر اعتماد میں لیا جائیگا ،علاوہ ازیںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔