• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GHQ حملہ کیس؛ خصوصی عدالت کا ویڈیو لنک ٹرائل روکنے سے انکار، درخواست مسترد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل روکنے سے انکار کرتے ہوئے ،عمران کی درخواست مستردکردی ، فاضل عدالت نے کہا کہ جب تک ٹرائل منتقلی سے متعلق پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل نہیں ہوگا عدالتی کارروائی نہیں روک سکتے چونکہ اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹ کے احکامات موجود ہیں 2023 میں قانون شہادت میں ترمیم کے بعد وڈیو لنک کی وضاحت کردی گئی ہے آپ کی دو درخواستوں پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے حیرانی ہے آپ پڑھتے ہی نہیں، عدالت نے استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے 30ستمبر کو مزید چار گواہ طلب کرلئے، فریقین کے دلائل کے دوران عدالت میں گرما گرمی ، وکلائے صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا ،درخواست گزار وکلا نے دھمکی دی کہ ہم اس طرح ٹرائل نہیں چلنے دیں گے ، پراسیکیوٹر اکرام امین منہاس نے کہا کہ کیس کا ٹرائل کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔
اہم خبریں سے مزید