اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا ’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی ہے جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔