کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں خیبرپختونخواکے علاقے درشک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروںسید محمد علی، قمر چیمہ اور افتخار فردوس نے کہا ہے کہ درشک میں آپریشن بہت ذمہ داری کے ساتھ کیا گیا، یہ بہت اچھی ڈیولپمنٹ اور انٹیلی جنس کی کامیابی ہے۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے مزید کہا کہ سترہ سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور 8زخمی ہیں ہمارے انٹیلی جنس ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جبکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تین لوگ معمولی زخمی ہیں اور بہت ذمہ داری کے ساتھ آپریشن کیا گیا کہ غیر متعلقہ شخص یا سویلین کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔