• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں غیرقانونی بس اڈے، کارروائی کیوں نہیں ہورہی، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے انٹر سٹی بس اڈوں کے قیام سے متعلق الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ہائی کورٹ میں انٹر سٹی بس اڈوں کے قیام سے متعلق الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے کیوں کارروائی نہیں کی جارہی؟، مکمل طور پر بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک کیوں نہیں رہے؟۔ ایس پی ٹریفک پولیس سینٹرل نے کہا کہ بس اڈے سہراب گوٹھ سے آگے شفٹ کر دیئے گئے ہیں۔ جو خلاف ورزی کرتا ہے اسکا چالان کیا جاتا ہے۔ 5 سو سے زائد بسوں کے چالان کاٹ چکے ہیں۔ عدالت نے ایس پی ڈاکٹر قمر رضوی کو ہدایت کی کہ جو اہلکار بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے نہیں روکتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید