کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں صہیونی قتل و غارت جاری،82فلسطینی شہیدکردئیے گئے، اسپتالوں کا بحران، صحت نظام مفلوج ہوگیا، بچوں کا واحد اسپتال بھی تباہ،گلوبل صمود فلوٹیلا آخری مرحلے میں داخل، 3دن میں غزہ پہنچنے کی امیدہے ۔ نُصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے،خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد نشانہ ، صحافی بھی شہید، مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ ، ٹرمپ امن منصوبے سے حماس نے لاعلمی کا اظہا کیا ہے۔اسرائیل کے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم40 افراد غزہ سٹی میں نشانہ بنے۔ وسطی غزہ کے نُصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملوں سے بھی کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔غزہ سٹی پر حملے کے باعث ہزاروں لوگ زخمی اور بیمار حالت میں وسطی غزہ کے اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، مگر وہاں سہولیات پہلے ہی ناکافی ہیں۔