• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کی ریڈبُک جاری، 6 خواتین سمیت 143 کے نام شامل

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی 13ویں ریڈ بک جاری کردی،2025 میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں 6خواتین سمیت 143انسانی سمگلروں کے نام شامل ہیں ، جن میں سب سے زیادہ تعدادمیں مطلوب 70انسانی سمگلر زگوجرانوالہ زون کومطلوب ہیں ،جبکہ ایف آئی اےاسلام آباد زون کو 25، لاہور زون کو 14، فیصل آباد زون کو 13،کراچی زون کو 10، کوہاٹ زون کو 6،ملتان زون کو 3،خیبر پختونخوا اور بلوچستان زون ایک ایک انسانی سمگلر مطلوب ہے ، یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 5ملزمان  گرفتار ،دیگر گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل، کریک ڈاون جاری، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ زون نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پریونان کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 5ملزموں کو سیالکوٹ، گجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید