شارجہ (جنگ نیوز) شارجہ میں 10 کلو وزنی دنیا کا سب سے بھاری سونے کا لباس نمائش کیلئے پیش، شارجہ میں دنیا کا سب سے بھاری سونے کا لباس نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 46 لاکھ درہم ہے۔ یہ شاہکار 21 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اسے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بھاری سونے کا لباس قرار دیا ہے۔ اس کا وزن 10 کلوگرام ہے اور اپنی نایاب ساخت کی وجہ سے یہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ لباس نہ صرف زیورات سازی کی صنعت میں مہارت اور تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ دبئی اور شارجہ کو عالمی فیشن اور لگژری مصنوعات کے مرکز کے طور پر بھی اجاگر کرتا ہے۔