• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریج سمٹ، ایلون مسک اور عبداللہ الحمید کی ملاقات، میڈیا اور ٹیکنالوجی پر گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) ابوظہبی میں ایلون مسک اور عبداللہ الحمید کی ملاقات، میڈیا اور ٹیکنالوجی پر گفتگو، ملاقات بریج سمٹ سے قبل ابوظہبی میں ہوئی، مصنوعی ذہانت، میڈیا انوویشن اور عالمی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الحمید کا کہنا تھا امارات عالمی میڈیا اور ٹیکنالوجی کے امتزاج میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ابوظہبی میں جلد منعقد ہونے والے بریج سمٹ سے پہلے امارات کے ممتاز رہنما عبداللہ الحمید اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد میڈیا اور ٹیکنالوجی کے مستقبل سے متعلق نئے مواقع تلاش کرنا اور عالمی سطح پر شراکت داریوں کی راہ ہموار کرنا تھا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجیز نہ صرف معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی بلکہ میڈیا کے انداز کو بھی یکسر بدل دیں گی۔ ایلون مسک نے ابلاغی شعبے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ الحمید نے بتایا کہ امارات عالمی میڈیا اور ٹیکنالوجی کے امتزاج میں ایک نمایاں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید