• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن لوگوں نے 26 ویں ترمیم کیلئے کردار ادا کیا وہ قومی مجرم ہیں، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر/این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کیخلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے،سندھ حکومت موٹر سائیکلیں تقسیم کر رہی ہے لیکن پہلے شہر کی سڑکیں تو ٹھیک کرے، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم بنی ہوئی ہے، پورے سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے، حماس کو مائنس کرکے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر امن کبھی قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا انہوں نےجناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان خطبہ حج الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔
اہم خبریں سے مزید