• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بینائی سے محروم سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا مدلل اور منہ توڑ جواب دیا

اقوام متحدہ( عظیم ایم میاں) پاکستان کی بینائی سے محروم واحد سفارتکار خاتون صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کے خلاف اپنا حق جواب دہی استعمال کرتے ہوئے جنرل اسمبلی میں اپنی موثر اور مدلل تقریر میں بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب دیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے ساتھی سفارتکاروں نے صائمہ سلیم کی سفارتی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے تالیاں بجائیں۔ اس سے قبل فوج کے سر براہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی نے اپنے گذشتہ دورہ واشنگٹن میں صائمہ سلیم کو واشنگٹن مدعو کر کے تفصیلی ملاقات میں ان کی خدمات کو سراہا ۔ صائمہ سلیم اپنی معذوری کے باوجود اپنی سفارتکاری اور اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث پاکستان میں عوامی اور اقوام متحدہ کے عالمی حلقوں میں بڑی شہرت کی حامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید