لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیاہے- پنجاب میں فلڈ سروے کمپین لانچ کر دی ہے- سروے ٹیم کو اپنی آنکھ،کان،ہاتھ اوربازو قرار دے دیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الحمرا کلچر کمپلیکس میں خصوصی تقریب میں شرکت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سروے پورٹل کا ڈیجیٹل افتتاح کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سروے ٹیموں سے خود حلف لیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب دن رات کام میں مصروف ہے ، تنقید کرنے والے بھی کچھ کر لیں۔صوبائی دارالحکومت میں سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے مہم کے افتتاح پر پی ڈی ایم اے کے رضا کاروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اُن کی ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے۔