• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم مکمل

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ بھر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ بارہ روز تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران صوبے بھر میں لاکھوں بچیوں کو حفاظتی ویکسین دی گئی اور مہم کا ساٹھ فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مہم کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا جہاں ویکسین کے خلاف انکاری کیسز سامنے آتے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی منفی پروپیگنڈے نے کوریج پر اثر ڈالا تاہم اندرونِ سندھ اضلاع میں ویکسی نیشن کی شرح نسبتاً زیادہ رہی۔ مہم کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے پروگرام منیجر ای پی آئی سندھ، ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ مہم کے لیے چار ماہ تک بھرپور تیاری کی گئی اور مجموعی طور پر تسلی بخش کوریج حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انکاری کیسز مایوس کن رہے لیکن صوبائی قیادت کا کردار لائق تحسین ہے۔
اہم خبریں سے مزید