دبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن اس کے عہدیداران ٹورنامنٹ سے دور ہیں۔اتوار کو دبئی میں فائنل کے موقع پر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں پہنچا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار، ویمنز ورلڈکپ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے گوہاٹی جائیں گے جس کی افتتاحی تقریب منگل کو گوہاٹی میں ہوگی۔ دریں اثنا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ، رنکو سنگھ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ پاکستان نے الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سری لنکا کے خلاف سپر فور میچ کی بھارتی ٹیم سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر دیا گیا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور شیوم دھوبی کی واپسی ہوئی۔