کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ لاہور میں آل پاکستان ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی ملنے کی توقعات ہیں، ٹورنامنٹ سے ٹیلنٹ پول کا اندازہ لگانے کا موقع ملے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ تین میچوں کی سیریز کا امکان ہے جس سے پرو ہاکی لیگ کی تیاری میں مدد ملے گی، جب تک ڈومیسٹک ہاکی ڈھانچہ مضبوط نہیں کریں گے، ہم اپنے کھیل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں بنا پائیں گے۔ ہمیں ایسے تجربہ کار کھلاڑی چاہیے جو نوجوانوں کی رہنمائی کر سکیں ،گیم کی ذہانت اور میچ کے مزاج کو بہتر بنانے کیلئے بہترین حریف سے مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔