دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی کے سخت گرم موسم میں تماشائیوں کے جذبات بھی گرم تھے۔ میچ شروع ہونے کے بعد بھی ہزاروں شائقین کو ٹکٹوں کی تلاش تھی جبکہ کچھ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹکٹیں منہ مانگی قیمت میں فروخت کردیں۔ جعلی ٹکٹوں کی فروخت روکنے کیلئے بھی سوشل میڈیا ایڈوائزری جاری کی جاتی رہی۔