دبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اتوار کی صبح امریکا سے دبئی پہنچ گئے۔فائنل سے قبل سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دے دیا اور کہا کہ جو چاہیں کریں میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا۔یہ پیغام انہوں نے حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی سماعت کو سامنے رکھتے ہوئے دیا ہے۔