• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی ایشیا کپ جیت کر خالی ہاتھ میدان سے لوٹے

دبئی (عبدالماجد بھٹی) ایکشن، ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ایشیا کپ متنازع انداز میں ختم ہوگیا۔اختتامی تقریب میں بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب محسن نقوی نے ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کے بعد انہیں ٹرافی نہ دینے کا اعلان کردیا۔ ہاتھ نہ ملانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم رات گئے  منہ لٹکائے خالی ہاتھ ہوٹل روانہ ہوگئی۔ ڈھٹائی پر اترے بھارتی کرکٹرز ٹس سے مس نہ ہوئے لہٰذا محسن نقوی کے حکم پر انہیں ٹرافی اور میڈل نہیں دیے گئے۔ انٹر نیشنل میچوں کے بعد عام طور پر پندرہ بیس منٹ بعد کپتانوں کی پریس کانفرنس شروع ہوجاتی ہے لیکن اتوار کی شب رات گئے جب گھڑیوں کی سوئی پیرمیں داخل ہوچکی تھیں، میچ ختم ہوئے تین گھنٹے ہوچکے تھے، کپتانوں کی پریس کانفرنس شروع ہوئی۔ بھارتی صحافی بی جے پی کارکنوں کی طرح سوال پوچھتے رہے اور پاکستانی صحافیوں سے سوال نہیں لئے گئے اور جن پاکستانیوں نے سوال پوچھے ان کے جواب نہیں دیئے گئے۔

اسپورٹس سے مزید