• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنخواہ نہیں ملیگی، پرکشش مراعات کے حقدار

دبئی (نمائندہ خصوصی) دہلی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متھن منہاس بی سی سی آئی کی صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے تیسرے سابق کرکٹر ہیں، اس سے قبل سابق کرکٹر ساروگنگولی اور راجر بنی بھی بی سی سی آئی کے صدر رہ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر متھن منہاس کا عہدہ اعزازی ہے،انہیں تنخواہ نہیں ملے گی تاہم ملک کے اندر اجلاسوں میں شرکت کرنے پر یومیہ 40بھارتی روپےاور بیرونِ ملک اجلاسوں کے لیے یہ 1000امریکی ڈالر (تقریباً 89ہزار بھارتی روپے) یومیہ الائونس ملے گا ۔ اندرون ملک سرکاری دورے پر30ہزار بھارتی روپے یومیہ الائونس، بزنس کلاس اور بین الاقوامی دوروںکےلئے فرسٹ یا بزنس کلاس فضائی ٹکٹ، قیام کےلئے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سوئٹ فراہم کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید